راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈ ل ایان علی کے ریمانڈ‌میں توسیع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 10:50

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ماڈل ایان علی کو گیارہویں بار عدالت میں پیش کیا گیا ۔ این علی کو کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب احمد خان کے سامنے پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایان علی کے وکلا لاہور ہائی کورٹ میں اُن کی درخواست ضمانت پر سماعت کے باعث راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش نہ ہوئے ،جس کی وجہ سے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جولائی تک توسیع کر دی گئی ۔ تاہم کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی درخواست پر سماعت بھی 6 جولائی کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :