کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت منظور، زر ضمانت کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 10:55

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت منظور، زر ضمانت کے عوض ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت منظور کر لی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ عامر خان کے خلاف نہ کوئی ثبوت ملے اور نہ کوئی گواہ پیش کیا جا سکا، ضمانت کے باوجود بھی عدالت نے حکم دیا کہ عامر خان بیرون ملک نہیں جا سکتے، عدالت نے حکم دیا کہ تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے. عدالت نے عامر خان کو زر ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی مالی معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :