کرینہ کپور پر لمبی اور حسین زلفیں رکھنے کا بھوت سوار ہوگیا

پیر 29 جون 2015 11:30

کرینہ کپور پر لمبی اور حسین زلفیں رکھنے کا بھوت سوار ہوگیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)کبھی دبلا پتلا ہونے کی خواہش تو کبھی نت نئے ملبوسات کا شوق لیکن ان دنوں بالی وڈ حسینہ کرینہ کپور پر لمبی اور حسین زلفیں رکھنے کا بھوت سوار ہے۔ خود کو فٹ سلم اور سمارٹ رکھنا تو کوئی بالی وڈ حسیناوٴں سے سیکھے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی دیگرحسیناوٴں سے کم نہیں، کبھی وہ دبلا پتلا رہنے کیلئے جتن کرتی دکھائی دیتی ہیں تو کبھی نت نئے ملبوسات کے ساتھ تقریبات میں جلوے بکھیرتے نظر آتی ہیں لیکن ان دنوں کرینہ کپور پر لمبی اور حسین زلفیں رکھنے کا بھوت سوار ہو چکا ہے۔

کہتی ہیں کہ اگلے کچھ ماہ تک وہ کوئی ہیر سٹائل نہیں بنائیں گی بلکہ اپنی زلفوں کو لمبا کرنے کیلئے مختلف ٹوٹکے بھی آزمائیں گی۔ پتہ چلا یہ سارے جتن وہ اپنی نئی فلم کیلئے کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ اگست میں شروع ہوگی۔