ہالی ووڈ کی مشہور فلم’ ’ٹاپ گن“ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

پیر 29 جون 2015 11:30

ہالی ووڈ کی مشہور فلم’ ’ٹاپ گن“ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)1986ء میں جنگی جہاز اڑانے والے تربیتی پائلٹس کی زندگی پر مبنی فلم ”ٹاپ گن“ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم ساز ادارے سکائی ڈانس کے سربراہ ڈیوڈ ایلیسن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مشہور زمانہ فلم ٹاپ گن 2 پر کام جاری ہے جس کا مرکزی کردار ٹام کروز ہی ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ٹام کروز نے ٹاپ گن میں لیفٹیننٹ میورک کا کردار ادا کیا تھا۔ ڈیوڈ ایلیسن نے بتایا فلم میں میورک کے بغیر ٹاپ گن نہیں بن سکتی اور میورک کا کردار میورک ہی ادا کرے گا۔ نئی فلم کی کہانی موجودہ دنیا کی ہوگی اور اس کے سکرپٹ پر جسٹن مارکس سکرین کام کر رہے ہیں۔ معروف ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کی معروف فلموں میں ٹاپ گن، نائیٹ اینڈ ڈے ، مشن امپاسبل سیریز اور جیک ریچر شامل ہیں۔