ٹام کروز ایک بار پھر جنگی جہاز اراتے دکھائی دیں گے

پیر 29 جون 2015 11:30

ٹام کروز ایک بار پھر جنگی جہاز اراتے دکھائی دیں گے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)لگ بھگ تیس برس بعد ٹام کروز ایک بار پھر پرواز کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر مووی ٹاپ گن کا دوسرا پارٹ بنانے کا اعلان ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

1986ء میں سینما گھروں کی زینت بنی مووی ٹاپ گن، فلم نے کی کھڑکی توڑ کمائی اور اس دور کی مقبول ترین ایکشن فلم کہلائی۔ٹاپ گن کی کہانی تھی جنگی جہاز اڑانے والے تربیتی پائلٹس کی زندگی کی، جس میں ٹام کروز ایکشن ہیرو کے روپ میں دکھائی دیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہازوں کے شاندار اسٹنٹس سے سجی اس فلم کا دوسرا پارٹ بھی لائے جانے کا امکان ہے جس میں ٹام کروز ایک بار پھر پائلٹ موریک کا کردار ہی نبھائیں گے۔