کراچی،فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک، بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

پیر 29 جون 2015 11:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو بھتہ خوروں سمیت تیرہ ملزم گرفتار کر لئے۔پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان جبار کو قتل کر دیا اور لاش کچراکنڈی میں پھینک دی۔

(جاری ہے)

جوہر موڑ کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

منگھوپیر میں پولیس نے مقابلے میں تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے۔ ابراہیم حیدری میں پولیس نے مفرور عثمان بنگالی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔جمشید روڈ سے دو بھتہ خور جبکہ تیموریہ اور عیدگاہ سے چھے ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ کرائم برانچ پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ستائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :