اردو کے معروف شاعر مجید امجد کی 115ویں سالگرہ منائی گئی

پیر 29 جون 2015 11:35

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) اردو کے معروف شاعر مجید امجد کی 115ویں سالگرہ منائی گئی ۔مجید امجد کا اصل نام عبدالمجید تھا اور وہ 29 جون 1914ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے تھے۔ پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد انھوں نے صحافت کے شعبے سے وابستگی اختیار کی۔ بعد ازاں سرکاری ملازمت اسے منسلک ہوگئے اور محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی حیثیت سے ساہیوال میں مقیم رہے۔

مجید امجد کا شمار اردو کے اہم نظم گو شعرا میں ہوتا ہے‘ ان کی شاعری میں موضوعات کا بڑا تنوع پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پھر ان کا شاعرانہ لہجہ بھی بڑا منفرد ہے جو ان کی شاعری میں بڑا حسن پیدا کرتا ہے۔ مجید امجد کا شمار اقبال کے بعد والی نسل میں فیض احمد فیض‘ میرا جی اور ن م راشد کے پائے کے شعرا میں ہوتا ہے۔مجید امجد کی شاعری کے کئی مجموعے شائع ہوئے جن میں شب رفتہ‘ شب رفتہ کے بعد‘ چراغ طاق جہاں‘ طاق ابد اور مرے خدا مرے دل کے نام سرفہرست ہیں۔مجید امجد نے 11 مئی 1974ء کو ساہیوال میں وفات پائی اور جھنگ میں آسودہ خاک ہوئے۔ان کی قبر پر انھی کا یہ شعر کندہ ہے۔کٹی ہے عمر بہاروں کے سوگ میں امجد۔مری لحد پہ کھلیں جاوداں گلاب کے پھول۔