لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 11:37

لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو ایان علی کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ ایان علی کےخلاف سیاسی دباو پرجھوٹااور بے بنیاد مقدمہ درج کیاگیا ایان علی نے رقم سمگل نہیں کی ،ایان علی مسافر کی تعریف پر پورا نہیں اترتی کیوں کہ اسکے پاسپورٹ پر نہ تو ایگزٹ کی مہر لگی اور نہ ہی اس نے دبئی روانگی کے لئے بورڈنگ کارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام نے قانونی تقاضے پورئے کئے بغیر جھوٹاسیاسی دباو پر جھوٹا مقدمہ درج کرا یا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کو کسٹم ایکٹ کی دفعہ7کے تحت گرفتارکیاگیا ایان علی کی درخواست ضمانت پہلے بھی دو مرتبہ خارج ہوچکی ہے ۔ایان علی کو کسٹم حکام نے اسلام آباد کے وی آئی پی لاونج سے دبئی جانے سے قبل گرفتار کر لیا۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزمہ ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت کی جانب سے آج ہی اس کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :