لاہورہائیکورٹ نے بزرگ پنشنرز کو پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا پانچ سالہ ادائیگی کا شیڈول مسترد کر دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 11:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے بتایاکہ بزرگ پنشنرز کوبقایاجات کی ادائیگی آئندہ پانچ سالوں میں کردیں گے اس حوالے سے سرکاری وکیل نے پلان مرتب کرکے عدالت میں جمع کرایا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بزرگ پنشنرز کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پنجاب حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اس لیے پانچ سالہ پلان پیش کیا عدالت نے پنجاب حکومت کوادائیگی کے لیے پانچ سال کا پلان مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ادائیگی کا مختصر ترین پلان عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :