لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے اٹھانوے میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق محمود کے خلاف دائر انتخابی عذر داری مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 11:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے این اے اٹھانوے مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے امیدوارامتیازصفدروڑائچ کے وکلا نے حتمی دلائل مکمل کرلیے،،امتیاز صفدروڑائچ کے وکیل بیرسٹر سلمان منصور نے عدالت کو بتایا کہ کہ ن لیگی ایم این اے طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے،،، این اے اٹھانوے سے طارق محمود کی کامیابی کو کالعدم قراردیاجائے،،،، ایم این اےکے وکیل نے تمام الزامات کو مسترد کردیا،،، حتمی دلائل میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے بغیر ثبوت کے پٹیشن دائر کی،،، اسے خارج کیاجائے،،، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دھاندلی کےخلاف درخواست خارج کردی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ اس حلقہ میں دھاندلی ثابت نہیں ہوئی