یونان کے یورو زون سے علیحدگی کے خدشات،آسٹریلوی حصص بازاروں میں مندی

پیر 29 جون 2015 12:02

سڈنی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) آسٹریلوی حصص بازاروں میں پیر کو مندی کی صورتحال رہی جس کی وجہ یونان کے یورو زون سے علیحدگی کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

سڈنی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.97 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین ایس اینڈ پی انڈیکس 109.4 پوائنٹس کی کمی سے 5436.5 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں آسٹریلوی ڈالر کی شرح تبادلہ 77.02 امریکی سینٹ فی ڈالر سے کم ہو کر 76.21 سینٹ فی ڈالر ہوگئی۔