ایشیائی مارکیٹ میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی

پیر 29 جون 2015 12:02

ٹوکیو ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو یورو کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ یونان کے دیوالیہ ہونے اور یورو زون سے علیحدگی کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو تجارتی منڈی میں یورو کے شرح تبادلہ کمی کے ساتھ 1.0952 ڈالر فی یورو اور 135.38 ین فی یورو ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 1.1160 ڈالر فی یورو اور 138.26 ین فی یورو تھی۔ ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں بھی کمی کی صورتحال رہی اور ڈالر کی شرح تبادلہ 123.89 ین فی ڈالر سے کم ہو کر 122.96 ین فی ڈالر ریکارڈ کی گئی۔