خام تیل کی قیمتوں میں کمی

پیر 29 جون 2015 12:03

سنگاپور ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ یونان کے دیوالیہ ہونے اور یوور زون سے علیحدگی کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 82 سینٹ کی کمی سے 58.81 ڈالر فی ڈالر میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 70 سینٹ کی کمی سے 62.56 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ یونان اور یورپی مالیاتی اداروں کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد یونان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات اور اس کے یورو زون سے علیحدگی کے امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ یونان کے وزیراعظم نے بیل آؤٹ پیکج کیلئے مالیاتی اداروں کی مجوزہ اصلاحاتی تجاویز پر 5 جولائی کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا جبکہ یورپی یونین اور مالیاتی اداروں نے ریفرنڈم کے اعلان پر حیرت اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔