ایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرؤنگا،این بیل

پیر 29 جون 2015 12:04

ایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم ..

لندن ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آئن بیل نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور ایشز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ آسٹریلوی ٹیم ایشز سیریز میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز 8 جولائی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے، دوسرے میچ میں ہم سے غلطیاں ہوئی تھیں جس کے باعث ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن امید ہے کہ بلے باز کینگروز کے خلاف ایشز سیریز میں ان غلطیوں کو دوبارہ نہیں دوہرائیں گے، کھلاڑیوں کو خامیوں اور کمزوریاں کا اندازہ ہے اور ہمیں انہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور وہ ایشز سیریز کیلئے فیورٹ بھی ہو گی لیکن ہمارے پاس ہوم کنڈیشنز سے ایڈونٹیج حاصل کرتے ہوئے اس کے خلاف ایشز ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع ہے تاہم ہدف کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔