ترکی : صوبہ کیلیس میں داعش کے 12 ارکان گرفتار، گرفتا ر افراد میں پانچ بچے بھی شامل

پیر 29 جون 2015 12:09

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ترکی کے جنوب وسطی صوبے کیلیس میں حکام نے دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے بارہ ارکان کو گرفتار کر لیا ۔ترک جنرل اسٹاف کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق ان افراد کو 26 جون کو پکڑا گیا تھااور ان میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ترکی امریکا کی قیادت میں داعش مخالف فوجی اتحاد میں شامل ہے اور اس کی سات کروڑ ستر لاکھ آبادی میں سے زیادہ تر لوگ داعش کی چیرہ دستیوں کے مخالف ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں ترکی کو شام کے ساتھ واقع سرحدی علاقے سے لوگوں کے آرپار جانے کی اجازت دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ غیرملکی جنگجو ترکی کے سرحدی علاقے سے ہی شام میں داخل ہوتے رہے ہیں اور داعش اور دوسری جنگجو تنظیموں میں شامل ہوکر شامی صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے خلاف لڑرہے ہیں۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے حالیہ مہینوں کے دوران سات ہزار سے زیادہ غیرملکیوں کو ترکی میں داخل ہونے سے روکا ہے۔ان کے علاوہ بیسیوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور بیسیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔وہ ترکی کے سرحدی علاقے سے داعش کے زیر قبضہ شام کے علاقے کی جانب جانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :