لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرلی

پیر 29 جون 2015 12:14

لاہور ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کو تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے چیلنج کیا تھا۔ پیر کو جسٹس اعجاز الحسن نے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر حلقہ بندیوں کے خلاف کیس کی سماعت نہیں کرسکتا ۔

جسٹس اعجاز الحسن نے کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ جہانگیر ترین کی طرف سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نے آئین میں ترمیم کرکے غیر قانونی اقدام کیا۔ آئین کے تحت حکومت کو الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ قوانین کے خلاف ہے۔ نئی کی جانے والی حلقہ بندیوں اور ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔