ایم کیو ایم اور آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل میں کار فرما ہیں ،حکمران پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں مخلص نہیں ،جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی بجائے میٹرو بس سروس محض اپنا کمیشن بنانے کے لیے بنائی جا رہی ہے

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو

پیر 29 جون 2015 12:17

فقیروالی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل میں کار فرما ہیں ،حکمران پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں مخلص نہیں ۔صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی بجائے میٹرو بس سروس محض اپنا کمیشن بنانے کے لیے بنائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

خوشحال پاکستان کے بعد اس قسم کے منصوبے بہت اچھے ہوتے ہیں مگر جب بنیادی انسانی ضرورتوں کا ہی فقدان ہو تو یہ پیسے کا ضیائع ہے ۔ان کا کہنا تھا بہت جلد اس علاقے کا دورہ کروں گا ۔ملک پر مسلط پیشہ ور سیاسی خاندانوں نے الیکشن کو اتنا مہنگا اور مشکل بنا دیا گیا ہے کہ کوئی ایماندار اور غریب الیکشن میں حصہ لینے کا سوچ بھی نہ سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقرباء پروری کی انتہاء ہے کہ ٹیکنکل شعبہ جات اور اداروں کے سربراہان وہ لوگ لگائے گئے ہیں جن کا اس شعبہ سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے ۔