آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے عوام کو مزید بحرانوں میں دھکیلا جا رہا ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

پیر 29 جون 2015 12:21

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) )پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرضہ کی قسط ملنے پر ردِ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کو سنہری خواب دکھا کر اقتدار حاصل کرنے والے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے عوام کو مزید بحرانوں میں دھکیلا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام دشمنی کے نئے ریکارڈ بنا لئے ہیں عوام کا استحصال کر کے خزانہ بھرا جا رہا ہے، کشکول توڑنے کے دعویداروں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کو گروی دے کر اربوں ڈالر کے قرضے لئے جا رہے ہیں، حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں جاری رہیں تو تحریک انصاف عوامی طاقت کے ساتھ بھرپور احتجاج کرے گی۔

متعلقہ عنوان :