الیکشن جیت کر عوامی خدمت کی خاندانی روایت کو برقرار رکھوں گا‘چوہدری اختر علی

پیر 29 جون 2015 12:23

کامونکے((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) )الیکشن جیت کر عوامی خدمت کی خاندانی روایت کو برقرار رکھوں گا،انتخابی مہم میں عوام جس طرح پذیرائی کررہے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ 26جولائی کو عظیم اکثریت سے فتح یاب ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی 100پاکستان مسلم لیگ(ن) چودھری اختر علی خاں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقد ہونیوالی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ(ن) شیخ آصف بشیر پیٹالوی،رانا صابر علی خاں،سابق تحصیل ناظم چودھری سجاد احمد خاں،محمد اسلام مغل،سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چودھری ظفر گلزار احمد خاں بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ انکے شہید بھائی ایم پی اے چودھری شمشاد احمد خاں نے اپنے دوراقتدار میں جس طرح عوام کی خدمت کی اسے جھٹلایا نہیں جاسکتا،انہوں نے کہاکہ حلقہ پی پی 100کے عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کردیا ہے اسی طرح والد محترم چودھری عبدالوکیل خاں مرحوم نے بھی بطور ایم پی اے اور چیئرمین بلدیہ کامونکے علاقہ کی مثالی خدمت کی جس کو عوام آج تک بھولے نہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ 26جولائی کو حلقہ پی پی 100کے عوام ثابت کردیں گے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے متوالے ہیں اور میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف کے جیالے ہیں۔

متعلقہ عنوان :