کشمیر کونسل کو ختم کرکے اختیار آزادکشمیر اسمبلی کو دیئے جائیں‘سردار علی افضل

پیر 29 جون 2015 12:23

مظفر آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماء سردار علی افضل نے کہا ہے کہ ایکٹ74میں ترامیم پرتمام سیاسی جماعتیں ،سول سوسائٹی اور پاکستان اور آزادکشمیر کی حکومتیں مبارکباد کی مستحق ہیں،ایکٹ میں ترامیم وقت کی ضرورت تھی،اس میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدرراجہ فاروق حید ر کی بھی قابل ستائش کاوشیں ہیں،جنھوں نے ہرفورم پر معاملہ کو اٹھایا،گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران نے بھرپور کردار ادا کیا،اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کونسل کو ختم کرکے اختیار آزادکشمیر اسمبلی کو دیئے جائیں،تمام سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر اسمبلی کو بااختیاربناکر خطہ کے عزت وقار کو بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :