بلوچ‘ دھمن پکھوناڑ پل کی منظوری،عوام کادیرینہ مطالبہ پورا

پیر 29 جون 2015 12:24

بلوچ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)) دھمن پکھوناڑ پل کی منظوری،عوام کادیرینہ مطالبہ پورا،سردار فہیم اختر ربانی ایڈوکیٹ کی تحریک پر بجٹ میں پل کی تعمیر کا منصوبہ رکھ دیا گیا،عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ,عوامی وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں،عوام علاقہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھمن پکھوناڑ پل کی تعمیر کے لیے بجٹ میں منصوبہ رکھ دیا گیا،وزیر اعظم آزادکشمیر نے پل کی تعمیر کی منظوری دے دی،پل کی منظوری کی خبر ملتے ہی عوا م علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے وزیر اعظم نے دل جیت لیے، گزشتہ روز علاقہ دھمن پکھوناڑ سے تعلق رکھنے والے مکینوں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ پل کا دیرینہ مطالبہ تھا ،جو وزیر اعظم نے پورا کرکے بلوچ کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا،پل کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری حکومت کا احسن اقدام ہے،منصوبے پر جلد کام شروع کروا کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔