بیس بگلہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار‘ ایک خاتون سمیت 7افراد کوزخمی کردیا

پیر 29 جون 2015 12:24

بیس بگلہ ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء))ضلع باغ کے نواحی علاقہ بیس بگلہ بازار میں کتوں کی بھرمار‘ ایک خاتون سمیت سات افراد کو زخمی کر دیا ‘ مقامی میڈیکل سٹور پر مرہم پٹی کی گئی -باغ بلدیہ کے اہلکار برادری ازم پر صرف ملوٹ بازار میں آوارہ کتوں کو تلف کر کے واپس چلے گئے-عوام علاقہ سخت پریشان- عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ نماز فجر ‘ مغرب اور خاص کر نماز تراویح کے وقت لوگوں کو ان آوارہ کتوں سے شدید خطرہ لاحق رہتا ہے جب درجنوں آوارہ کتے حملہ کر دیتے ہیں ‘ اسی طرح سکول جانے والے طلباء و طالبات کو بھی ہر وقت خطرہ رہتا ہے- اس پریشانی کے باوجود انتظامیہ خاص کر بلدیہ باغ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی-عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر باغ اور اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل سے فوری طور پر گھمبیر مسئلے پر کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے- اگر اس کے باوجود بھی اس مسئلے کو حل کرنے کی جانب توجہ نہ دی گئی تھی تو باغ میں مظاہرہ کیا جائے گا-