جنوبی کوریا میں ہم جنس پرستوں کی پریڈ

پیر 29 جون 2015 12:29

سئیول ۔ 29 جون ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہم جنس پرستوں کی پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ پریڈ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سیئول میں ہم جنس پرستوں نے پریڈ کے دوران امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ہم جنس پرستوں کی شادی کو جائز قرار دینے پر مسرت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں 9 جون سے جاری کْویر فیسٹیول میں ہم جنس پرستوں کی پریڈ فیسٹیول کی آخری اور بڑی تقریب ہوتی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر منعقد کیے جانے والے اِس فیسٹیول میں کئی ثقافتی پروگرام بھی شامل ہوتے ہیں