تحصیل پتوکی میں سات نئے پاپولیشن سینٹر جلدکام شروع کردیں گے، میاں امجدفاروق

پیر 29 جون 2015 12:30

قصور ۔29 جون ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر قصور میاں محمدامجدفاروق پاپولیشن ویلفیئر آفیسرکی پتوکی آمد ‘فیملی پلاننگ کے موضوع پر پچاس سے زیادہ ڈاکٹرز‘ حکماء‘ ہومیوڈاکٹرزو دیگر کو لیکچردیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پتوکی میں عنقریب سات نئے سینٹرکام شروع کردینگے جس سے دور درازکے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی پاپولیشن ویلفیئر کے متعلق آگاہی ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں تحصیل پتوکی کی ہریونین کونسل میں آگاہی مہم شروع کریں گی جس میں خاص طورپر آبادی کو کنٹرول کرنے کے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔ تحصیل ویلفیئر آفس پتوکی میں ہونیوالے اس ایک روزہ سیمینارمیں محمدلطیف بھٹی تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پتوکی ایف ایچ سی کی انچارج ڈاکٹر اریبہ سمیت صدر مرکزی یونین آف جرنلسٹس رانامحبوب ‘حکماء‘ڈاکٹرز ودیگر افرادنے شرکت کی۔