تیونس میں حکام کا تفریحی مقامات پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں ایک ہزار کا اضافہ کرنے کا اعلان

پیر 29 جون 2015 12:38

تیونسیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) تیونس میں حکام نے تفریحی مقامات پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں ایک ہزار کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تیونس کے ساحلی تفریحی مقام پر دہشت گردوں کے حملے میں 15 برطانوی شہریوں سمیت 39 افراد کی ہلاکت کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد تیونس سے واپسی جاری ہے تاہم تیونس میں حکام نے تفریحی مقامات پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں ایک ہزار کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے