دوآزاداراکین تحصیل کونسل نے جمعیت علماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:44

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) دوآزاداراکین تحصیل کونسل نے جمعیت علماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی،پارٹی رکنیت فارم پُرکرکے ضلعی ریٹرننگ آفیسرلکی مروت کے پاس جمع کرادی، لکی مروت کی24رکنی تحصیل کونسل میں جمعیت علماء اسلام کے ممبران کی تعداد14ہوگئی۔
30مئی کوہونے والے بلدیاتی الیکشن میں آزادحیثیت سے پاس ہونے والوں کے پاس سرکاری نتائج کے اعلان کے بعدتین دن کے اندرکسی سیاسی جماعت میں شمولیت ضروری قراردی گئی تھی ،اس قانون کی روسے آخری روزتحصیل لکی مروت کے دوآزادکامیاب ارکان نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کافیصلہ کیاہے ۔

مروت قومی جرگہ کے امیرالحاج اسلم خان عیسک خیل ،جمعیت علماء اسلام لکی مروت کے امیرمولاناعبدالرحیم،سابق ایم این اے نصیرمحمدخان میدادخیل،متوقع تحصیل ناظم سرائے نورنگ مولانااعزازاللہ ،قاری رحمت اللہ اوردیگرنے وارڈلنڈیواہ(Landiwah)سے آزادرکن شائستہ خان کے حجرے پرجاکرانہیں جے یوآئی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی ،جو انہوں نے قبول کرلی تاہم نومنتخب رکن تحصیل کونسل شائستہ خان نے جمعیت کے عمائدین پرواضح کیاکہ وہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ناراض تھے اورالیکشن کے دوران ہی اعلان کیاتھاکہ کامیابی کی صورت میں وہ جیتی ہوئی نشست نصیرمحمدخان میدادخیل کے ہاتھوں سے مولانافضل الرحمن کوتحفے میں پیش کریں گے ،اس موقع انہوں نے اپنی پارٹی کے حلقہ ایم پی اے منورخان ایڈوکیٹ کے روئیے کی بھی شکایت کی ،جس پرالحاج اسلم خان عیسک خیل نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ اب ان سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی،ان کے حلقہ کے عوام کاحق انہیں بروقت دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء یونین کونسل خیروخیل پکہ سے آزادرکن تحصیل کونسل عدنان خان نے بھی جے یوآئی کے رہنماء نصیرمحمدخان میدادخیل کی وساطت سے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کیا۔دونوں تحصیل کونسلروں نے عمائدین جمعیت علماء اسلام کی موجودگی میں پارٹی سرٹیفیکیٹ ضلعی ریٹرننگ آفیسرلکی مروت کے پاس جمع کرائے۔دونوںآ زاداراکین کی شمولیت کے بعد24رکنی تحصیل کونسل لکی مروت میں جمعیت علماء اسلام کے ارکان کی تعداد14ہوگئی ہے اورانہیں تحصیل لکی مروت میں سادہ عددی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان تحریک انصاف سمیت چھ فریقی اتحادکے حصے میں صرف 10نشستیں آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :