طالبان کے نام پر راہزنی کرنے والا دو رکنی گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:44

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) طالبان کے نام پر راہزنی کرنے والا دو رکنی گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار ،ہمارا تعلق نبی حنفی گروپ سے ہے گرفتار ملزمان کا پولیس کے سامنے اعتراف ،اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سٹی ھنگو امجد حسین نے تھانہ سٹی ھنگو میں گرفتار راہزن گروہ اور ان سے برامد کیا گیا اسلحہ و موٹر سائیکل میڈیا کو دیکھاتے ہوئے بتایا کہ ان راہزنوں کی ھنگو پولیس کو کافی دنوں سے تلاش تھی تا ہم کل اطلاع ملنے پر ھنگو کے علاقہ سوماری روڈ پر رہزنی کرتے ہوئے دونوں راہزنوں علی حیدر ولد شہاب الدین ،شیر نواز ولد گل نواز ساکنان ھنگو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو عدد پستول ایک درجن سے زیادہ کارتوس اور لوگوں سے زبردستی چین لئے گئے دو عدد موٹر سائیکل بھی برامد کر لئے گئے ہیں ایس ایچ او نے کہا کہ گرفتار رہزنوں نے اعتراف کرتے ہوئے پولیس کے سامنے کہا ہے کہ ہمارا تعلق مقامی طالبان کمانڈر نبی حنفی گروپ سے ہے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نبی حنفی گروپ سے تعلق یا نام کے بناء پر عوام الناس کو لوٹ رہے تھے اور علاقے میں دہشت پھیلا رہے تھے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ ٹل بہادر نواز خان نے بدوران ناکہ بندی ٹل پولیس کو مختلف مقدمات میں ملزم عزیز الرحمان سکنہ مامو بانڈہ ٹل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور 7گرام چرس برامد کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :