بدین میں نیب کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کے ڈر سے سرکاری افسران بدین چھوڑ کر بھاگ نکلے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:47

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بدین میں نیب کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کے ڈر سے سرکاری افسران بدین چھوڑ کر بھاگ نکلے، سندھ بھر میں نیب کی جانب سے اہم سیاسی شخصیتوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران کے خلاف تحقیقات اور گرفتاریوں کے بعد ضلع بدین سے اہم افسران غائب ہوگئے ہیں، جس کے باعث بدین ضلع کے سرکاری دفاتر ویران ہوگئے ہیں اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ بدین کے ڈپٹی کمشنر محمد رفیق قریشی دو دن قبل اچانک امریکا روانہ ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بدین احمر نائک پہلے ہی 15دن کی چھٹی پر جاچکے ہیں، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بدین کی ڈی سی آفیس روزانہ آنے والا واحد افسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین ون غلام قادر جونیجو بھی ایک دودن کے اندر عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیئے چلے جائیں گے جبکہ بدین کے ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی بھی اپنے والد کی بیماری کے باعث آفیس میں کم آتے ہیں، دوسری جانب ضلع بدین کے دیگر محکموں کے افسران نے بھی نیب کی کاروائی کے ڈر سے دفاتروں میں آنا چھوڑ دیا ہے، کچھ دن قبل نیب کی جانب سے ایک مشکوک لیٹر بعد جس میں محکمہ تعلیم میں مبینا جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کے لیئے 25جون پر ایجوکیشن، ٹریزری اور اینٹی کرپشن کے محکمے میں لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم ایز، روڈس اور بلڈنگس شامل ہیں ان میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد سرکاری افسران اپنے رکارڈ ردرست کرنے میں مصروف ہیں جبکہ کہ اتور والے دن بھی دفاتر کھلے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :