لائبریری وقت کی ضرورت تھی جس کے لئے معززین علاقہ کا تعاون بھی شامل ہے ،صادق راہی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 13:03

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)لائبریری وقت کی ضرورت تھی جس کے لئے معززین علاقہ کا تعاون بھی شامل ہے جوہر کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ترقیاتی کام آپکا حق ہے عوام کے تعاون سے کام ہوتے ہیں اور ان کی حفاظت بھی سب کا فرض ہے اگر کہیں کمی دیکھیں تو ہمیں آگاہ کریں ایکشن ہوگا جوہرکالونی میں آنیوالے بجٹ میں کافی اسیکمیں رکھی گئی ہیں جو وقت پر شروع ہونگی ان خیالات کا اظہاراسٹیشن کمانڈر کھاریاں کینٹ بریگیڈئیر صادق راہی نے کیا انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے ممبران بھی عوامی مسائل اجاگر کررہے ہیں وہ بھی حل ہونگے سی او کنٹونمنٹ بورڈ عمران خان نے کہا کہ جوہر کالونی میں نئی سٹرکیں جلد بنائیں گے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی عوام کے لئے بنایا گیا ہے انشاء اللہ چےئرمین کی قیادت میں ممبران تعمیروترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔