پنجاب حکومت کاچینی کمپنی کے تعاون سے300میگاواٹ سولر منصوبہ خوش آئندہے‘ ظہیر بھٹہ

پیر 29 جون 2015 13:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے مابین چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبہ کے تحت 300میگا واٹ کے سولر منصوبے کے معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 300میگا واٹ سولر منصوبہ 25دسمبر تک مکمل ہونے اور اس سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ظہیر بھٹہ نے کہا کہ توانائی بحران نے عوام کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے نئے منصوبے اور ان کا ٹائم فریم مقر ر کرنا اچھا فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سستی بجلی کے حصول اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے واپڈا کے قابل عمل منصوبہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کرے، کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے 3600میگا واٹ سستی بجلی کے علاوہ دریاؤں میں سارا سال زرعی ضروریات کے لیے وافر پانی بھی دستیاب رہے گا زراعت ترقی کرے گی تو صنعتوں کو وافر خام مال دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی عوام اور صنعتکاروں کے مفاد میں نہیں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے 2روپے والی سستی بجلی حاصل ہوگی جس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی عوام اور صنعتکاروں کو ریلیف ملے گا اس لیے مہنگے منصوبوں کی بجائے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مرکوز کی جائے جو سستی بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :