بجلی صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی عوام سے زیادتی ہے ‘سید بلال شیرازی

پیر 29 جون 2015 13:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلمنٹ سرچارج کی وصولی عوام سے زیادتی ہے ، گیس سرچارجز گیس کے صارفین سے وصولی کی جائے ،گیس سرچارج کی مد میں عوام پر 11ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں 3سے 4روپے تک اضافہ کردیا تھا اور سسبڈی کی واپسی کے ساتھ ہی بجلی کی قیمت میں 5سے 6روپے فی یونٹ اضافہ ہوگیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی صرف ایک ماہ کیلئے کرتی ہے جبکہ اضافہ مستقبل بنیادوں پر کیا جاتا ہے جو عوام سے زیادتی ہے ۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ حکومت گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی کی بجائے گیس چوری کو روکے ۔

(جاری ہے)

گیس چوری رک گئی تو حکومت کو سرچار ج عائد کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی اور گیس کمپنیوں کے خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی بلوں جو پہلے ہی عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہیں ان کو ٹیکس وصولی کا ذریعہ بنالیا ہے جو غلط وطیرہ ہے ۔حکومت بجلی بلوں میں ٹیلی ویژن ٹیکس کے علاوہ دیگر کئی طرح کے ٹیکس بھی ادا کر رہے ہیں اس لیے ان بلوں میں مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے کیونکہ ان کی ادائیگی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :