حکمرانوں نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رکھا ہے ‘ عابد حسین صدیقی

پیر 29 جون 2015 13:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رکھا ہے آئی ایم ایف نے بجلی سے سبسڈی ختم کرنے کا اندیہ دیا ہے حکومت اس ظالمانہ اقدام سے باز رہے اگر اسی طرح آئی ایم ایف کے احکامات کی تکمیل ہوتی رہی تو اگلے چند ماہ میں حکمران ملک کو مہنگائی کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر لے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پوری قوم سراپا احتجاج ہے مسلم لیگ ن کی حکومت بھی اگر ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے ناکام رہی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس حالات کو درست کرنے کی مکمل اہلیت نہیں عوام لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں انہیں اس عذاب سے نجات دلانا ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام میں مقبول جماعت ہے جو حکومت میں رہے یا اپوزیشن میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :