جمرود‘الخدمت فاونڈیشن فاٹا کا پندرہ رمضان المبارک کو یتیم بچوں کے دن کے طور پر منانے کا اعلان
پیر 29 جون 2015 13:05
جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اِسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی نے دسمبر2013ء میں پہلی بار تمام اسلامی ملکوں میں 15 رمضان کو ان یتیم بچوں کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا جسے دنیا بھر میں یتیم بچوں کی کفالت اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے اداروں اور تنظیموں نے سراہا اور اس پر عمل کیا۔اِسی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان میں ”پاکستان آرفن کئیر فورم“ نے 15 رمضان کو یوم یتامیٰ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کا مقصد ملک بھر میں یتیم بچوں کو در پیش مسائل اور من حیث القوم معاشرے کی اجتماعی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا ہے۔اس سلسلے میں الخدمت فاونڈیشن فاٹا کے صدر اول گل آفریدی نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پندرہ رمضان المبارک کو یوم یتامیٰ کے طور پر منانے کا اعلان کیاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ عشرے میں آنے والی ناگہانی آفات ، بدامنی کے خلاف جنگ ،صحت عامہ کی سہولیات کی کمی اور روزمرہ حادثات کے باعث جہاں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، وہیں لاکھوں بچے بھی اپنے خاندان کے کفیل سے محروم ہو گئے اورمعاشرے کے یتیم ٹھہرے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ ”یونیسف“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں42 لاکھ بچے یتیم ہیں اوران میں بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے جنہیں تعلیم وتربیت ،صحت اور خورا ک کی مناسب سہولیا ت میسر نہیں۔بد قسمتی سے روز بروز بگڑتی معاشی صورتحال ،کم آمدنی اور سماجی رویوں کے باعث بھی یتامیٰ کے خاندان کے لئے اُس کا بوجھ اُٹھانا مشکل ہو جاتا ہے ۔یہ بچے تعلیم و تربیت اور مناسب سہولیات نہ ملنے کے باعث معاشرتی اور سماجی محرومیوں کا شکار ہو جاتے ہیں بلکہ کئی تو بے را روی تک کا شکار ہو جاتے ہیں ۔توجہ اور بنیادی سہولیات نہ ملنے کے باعث یہ یتیم بچے معاشرے کے بے رحم تھپیڑوں کی نظر ہو جاتے ہیں۔ جہاں ان کی تعلیم و تربیت ایک سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔اول گل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کرنے والے مختلف اداروں کی جانب سے15 رمضان المبارک کو ”یوم ِ یتامیٰ “اِس عزم کے اظہار کا دن ہے کہ مسلم معاشرے کے لئے ہر یتیم بچہ رنگ، نسل اور مذہب کی تمیز کے بغیر اپنے ہی بچوں کی طرح عزیز ہے ۔ اِس یقین کے ساتھ کہ ہمارے معاشرے میں کوئی بھی یتیم بے سہارا نہ رہے ، ایک نئے اور صحت مند معاشرے کی طرف پہلا قدم ۔ معاشرے کے یتیم ہمارے بچے ، ہماری ذمہ داری۔”پاکستان آرفن کئیر فورم“ یہ چاہتا ہے کہ پاکستان کا با شعور طبقہ یتیم بچوں کو درپیش مسائل کو سمجھے اور اجتماعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اُن مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرفن کئیر فورم کے تحت یوم یتامیٰ کے حوالے سے جمعہ کے خطبوں میں امام مسجد حقوق یتامیٰ کے حوالے سے توجہ دلائیں گے اور لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں آ گاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.