حیسکوانتظامیہ بااثر شخصیات کو خوش کرنے کیلئے ہالاشہر دوفیڈر میں تبدیل،بااثر شخصیات ہالا سٹی فیڈر ون پر منتقل

پیر 29 جون 2015 13:05

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء )ہالا حیسکو کی باکمال کارکردگی کروڑوں روپئے بقایہ جات کی وصولی کرنے کے بجائے حیسکوانتظامیہ بااثر شخصیات کو خوش کرنے کے لیئے ہالاشہر دوفیڈر میں تبدیل،بااثر شخصیات ہالا سٹی فیڈر ون پر منتقل، شہر کے مین مارکیٹ چوٴک دیگر مکمل ادائیگی کرنے والے علاقے فیڈر 2پر منتقل،فیڈر ون پر صرف چھ گھنٹے بجلی بند،فیڈر ٹو 12 سے 14گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی بند ہزاروں روزیداروں کو شدید مشکلات ،حکومت اور حیسکو حکام کو بددعا -تفصیلات کے مطابق ہالا حیسکو کی باکمال کارکردگی ، کروڑوں روپئے بقایہ کی مد میں وصول کرنے کے بجائے بااثر شخصیات کو خوش کرنے کے لیئے حیسکو ہالا انتظامیہ نے تمام بااثر شخصیات کو ہالا سٹی فیڈر 2پر منتقل کرکے وہاں چھ گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے جبکے ہالا شہر کے مین مارکیٹ چوٴک دیگر علاقوں کو سٹی فیڈر 1میں تبدیل کرکے 12سے14گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی بند کی جاتی ہے جس سے روزیداروں کوشدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے کئی روزیدار شدید گرمی میں روزے سے محروم ہورہے ہیں خصوصی سروے کے مطابق ہالا میں غیر اعلانیہ بجلی بندکرنے کے لیئے گرڈ اسٹیشن سے بجلی کھلی رکھ کر گرڈ اور تھانے کے قریب روزانہ حیسکو کی کرپٹ انتظامیہ کی جانب بجلی کی تاریں جمپر گراکر مرمت کی آڑ میں کئی گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے جبکے دن کے اوقات میں فیڈر ٹرپ کی آڑ میں ہر 5منٹ میں بجلی کی آنکھ مچولی کی جاتی ہے جس سے ہزاروں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ہزاروں روزیدار حکومت اور حیسکو حکام کو نماز اور سحری افطاری میں بددعا دے رہے ہیں شہریوں سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماوٴں نے کہا کے ہالا حیسکو کی کرپٹ انتظامیہ اور عملہ نے ماہ مقدس میں بھی عوام سے ناانصافی کی حد کردی ہے جس سے عوام میں وفاقی حکومت کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر سیکریٹری بجلی ، حیسکو چیف ایگزیکٹو دیگر سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے -