چوہدری فتح محمد مرحوم کی 17ویں سالانہ برسی انتہائی عقیدت و احترام سے میاں محمد ٹاؤن خاکسار ہاؤس پر منائی گئی

پیر 29 جون 2015 13:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) تحریک آزادی کشمیر کے نامور رہنما اور عوام کے دلوں کے حکمران چوہدری فتح محمد مرحوم کی 17ویں سالانہ برسی انتہائی عقیدت و احترام سے میاں محمد ٹاؤن خاکسار ہاؤس پر منائی گئی ۔تقریب میں سینکڑوں افراد کے علاوہ صحافیوں ،وکلاء ،ڈاکٹرز اور انتظامی آفیسران نے شرکت کی ۔دعائیہ تقریب میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے مرحوم کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے نامور رہنما و سینئر صحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار کے والد محترم مرحوم چوہدری فتح محمد کی 17ویں سالانہ برسی خاکسار ہاؤس میاں محمد ٹاؤن میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں سینکڑوں افراد کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل امور منگلا ڈیم چوہدری ذوالفقار اعظم ،سابق پریسکیوٹر جنرل احتساب بیورو شیخ مسعود اقبال ایڈووکیٹ ،راجہ امتیاز ایڈووکیٹ ،سابق صدر پریس کلب سید عابد حسین شاہ ،راجہ حبیب اللہ خان ،ظفیر بابا،شجاع عزیز جرال ،رانا شبیر راجوروی ،نعیم حسین بلوچ ،کاشف رشید ،ممتاز الراعی ،خالد محمود انجم ،کامران بخاری ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری بابر شہزاد ،چوہدری محمد معروف ،اورنگزیب مغل ،چوہدری محمد منیر ،چوہدری محمد نواز ،عابدمغل ،چوہدری محمد اسلم ،اویس اسلم، حبیب صادق ،ممتاز علی خاکسار ،شہزاد علی خاکسار ،اعجاز علی خاکسار ،حاجی محمد حنیف خاکسار ،محمد یونس خاکسار ،ظہیر احمد ،انتظار حسین ،اقرار حنیف ،اقرار حسین ،افتخار حسین ،عمر فاروق ،ماجد اقبال ،عرفان حنیف ،شکیل احمد ،راحیل احمد ،عارف محمود چوہان اور شیخ عاقب نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مولانا قاری تجمل حسین نقشبندی نے کہا کہ مرحوم ایک بڑی شخصیت کے مالک تھے ساری زندگی غریب پروری کی اور انتہائی سادہ زندگی بسر کی اور خاص طور پر تحریک آزادی کشمیر کے لیے انتھک کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی قومی و ملی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا ۔اس موقع پر واجد رضوی اور قاری عرفان نے نعت پڑھنے کا شرف حاصل کیا ۔