امریکا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 3 مسافر ہلاک،حادثے کی تحقیقات شروع

پیر 29 جون 2015 13:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) امریکی ریاست میسا چوسٹس میں چھوٹا طیارہ گھر کے اوپر گرنے سے طیارے میں سوار 3 مسافر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق پنسلوانیا سے اڑنے والا چھوٹا طیارہ میسا چوسٹس کے علاقے پلین و لے کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گیا اور دو منزلہ گھر کے اوپر جا گرا۔جہاز گرنے سے گھر میں آگ لگ گئی ، تاہم گھر کے مکین گھر سے باحفاظت باہر نکلنے میں کا میا ب ہوگئے۔ فائر فائٹرز نے تین گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حادثہ میں طیارہ میں سوار 3 افراد ہلاک ہوگئے۔حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :