واٹر پولو ورلڈ چمپئن شپ کا ٹائٹل سربیا نے جیت لیا

پیر 29 جون 2015 13:15

واٹر پولو ورلڈ چمپئن شپ کا ٹائٹل سربیا نے جیت لیا

اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) اٹلی میں مردوں کے واٹر پولو ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں سربیا نے حریف کروشیا کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں برازیل نے امریکہ کو ہرادیا۔ سربیا نے واٹر پولو ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں روائتی حریف سمجھی جانے والی کروشیا کی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔

(جاری ہے)

واٹر پولو میں ورلڈ نمبر ون کا درجہ رکھنے والی سربین ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو نو چھ کے سکور سے شکست دی۔ اس جیت کے بعد فاتح ٹیم اولمپکس 2016 کیلئے بھی کوالیفائی کر گئی ہے۔ دوسری جانب ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے جانے والے میچ میں برازیل اور امریکہ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے پہلے تین کوارٹرز میں امریکہ حریف ٹیم پر چھائی رہی لیکن آخری کوارٹر میں برازیل نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے امریکہ کو چودہ تیرہ سے ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :