لندن ،فارمولا ای چیمپئن شپ ، فائنل ریس میں نیلسن پیکوئیٹ کی کامیابی

پیر 29 جون 2015 13:15

لندن ،فارمولا ای چیمپئن شپ ، فائنل ریس میں نیلسن پیکوئیٹ کی کامیابی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لندن میں ہونے والی فارمولا ای چیمپئن شپ کی فائنل ریس میں برازیل کے نیلسن پیکوئیٹ نے کامیابی حاصل کر لی۔ لندن میں منعقدہ فارمولا ای موٹر ریسنگ کی آخری ریس میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ڈرائیورز نے ریس ٹریک پر اپنی مہارت کا جادو جگاتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں کچھ ڈرائیورز حادثے کا شکار ہوئے تو کچھ نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی۔

ایونٹ میں برازیل کے نیلسن پیکوئیٹ نے بہترین ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھی ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑ کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر ریس میں 144 پوائنٹس حاصل کر کے فتح حاصل کی۔ ریس میں دوسرا نمبر سوئٹزرلینڈ کے سباسچئن بومی اور تیسرا برازیل کے لوکاس ڈی گراسی کا رہا۔