امریکی کرکٹ باڈی پر پابندی سے پلیئرز کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

پیر 29 جون 2015 13:21

امریکی کرکٹ باڈی پر پابندی سے پلیئرز کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) امریکا میں کرکٹ ایسوسی ایشن کی معطلی سے کھلاڑیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، آئی سی سی کی نگرانی میں اوپن ٹرائلز پر منصفانہ انتخاب کا موقع ملے گا، مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے کا خیرمقدم کیا جارہا ہے، امریکا کرکٹ فیڈریشن کو ملک میں کھیل کا کنٹرول سونپنے کا بھی مطالبہ سامنے آے لگا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بے ضابطگیوں اور بد انتظامی کی وجہ سے 2005 کے بعد تیسری مرتبہ یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کو معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گورننگ باڈی کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر خاص طور پر سرارہا جارہا ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ آفیشل باڈی کی حریف امریکن کرکٹ فیڈریشن کو ہی ملک میں کھیل کا کنٹرول سونپ دینا چاہیے مگر آئی سی سی کی جانب سے واضح کیا جاچکا ہے کہ معطلی کے باوجود وہ یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہی اپنا ممبر دیکھتے اور اسی میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔امریکن کرکٹ فیڈریشن بہت سی چیزوں میں آئی سی سی کے متعین معیار پر پورا نہیں اترتا ۔ کھلاڑی اس بات پر کافی خوش ہیں ان کو یقین ہے کہ اوپن ٹرائلز میں منصفانہ بنیاد پر ٹیم کی سلیکشن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :