تھر میں پراسرار بیماری میں مبتلا چار بچے انتقال کرگئے

پیر 29 جون 2015 13:23

تھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) تھر میں پراسرار بیماری میں مبتلا چار بچے علاج نہ ہونے کے باعث انتقال کرگئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق تھر کے گاؤں جھمراڑی میں ذہنی اور جسمانی مرض میں مبتلا اٹھارہ بچوں میں چار انتقال کرگئے ایک سال قبل اٹھارہ بچوں کی پراسرار بیماری کا انکشاف کیا تھا،تاہم حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ان بچوں کے علاج معالجے کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے گئے،غفلت کے باعث چار بچے اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :