دنیا میں پہلی بار روبوٹس کی شادی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 29 جون 2015 13:25

دنیا میں پہلی بار روبوٹس کی شادی

جاپان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون2015ء) تقریباً تمام لوگوں نے پچپن میں ضرور کسی نے کسی گڑیا یا گڈے کی شادی میں شرکت ہو گی، مگر جناب جاپانیوں کا پچپن ابھی بھی نہیں گیا۔ بڑے ہو کر گڑیا گڈے کی شادی کرتے تو اچھے نہیں لگتے تھے، اس لیے انہوں نے روبوٹوں کی شادی کر دی۔ روبوٹوں کی یہ شادی دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی شادی ہے۔ ٹوکیو میں ہونے والی ایک تقریب میں دلہن فرویس اور دلہا یوکیرن بڑی شان سے شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

دلہن نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا جبکہ دولہا اپنی بیٹریاں پہنے ہوئے تھا۔ اس تقریب کے لیے جو دعوت نامے چھپوائے گئے میں اس پر دل کے اندر دلہا اور دلہن کی تصویر چھپی ہوئی تھی۔ تقریب میں 100 کے قریب مہمانوں اور دوسرے روبوٹوں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب میں اس ”شادی شدہ “ جوڑے نے ایک کیک بھی کاٹا۔جس کے بعد مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ اس تقریب کا انعقاد مایووا ڈینکی نے کیا ، جو الیکٹرونکس کی اشیاء بناتے ہیں۔ انہوں نے ہی دلہن فرویس کو ڈیزائن کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :