عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر غلطی کا احساس کررہے ہیں‘نرگس فیض ملک

پیر 29 جون 2015 13:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق پارلیمانی سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کرسکی ہے ، سات سالوں میں پنجاب کے عوام مشکلات حالات سے گزر رہے ہیں اس عرصہ میں عوام کی فلاح کے لئے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا میٹرو بس بناکرحکومت اسے اپنی کارکردگی ظاہر کرتی ہے ۔

صحت و تعلیم کے شعبوں میں کچھ نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عوام کو روز ریلیف دینے کا اعلان کیا جاتا ہے مگر عملی طور پر عوام کو کچھ نہیں ملتا۔پنجاب بھر کے عوام مسلم لیگ ن سے تنگ آگئے ہیں ۔جنوبی پنجاب کے عوام کا استحصال کیا گیا ہے ۔وہاں کے عوام روٹی کے نوالہ کو ترس رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے نزدیک لاہور ہی سارا پنجاب ہے ۔جنوبی پنجاب کے فنڈز لاہور میں لگائیگئے ہیں ۔جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ترقیاتی منصوبے بند ہوگئے ہیں ۔وہاں کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں ۔عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر غلطی کا احساس کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :