بی بی سی کی ایم کیو ایم کے متعلق رپورٹ کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں ‘خرم دستگیر

پیر 29 جون 2015 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بی بی سی کی ایم کیو ایم کے متعلق رپورٹ کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں ‘ ایم کیوایم کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے اسے اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا۔ایک انٹرویومیں وزیر تجارت نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ‘2017ء کے آخر تک ملک سے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خرم دستگیر نے کہاکہ بی بی سی کی ایم کیو ایم کے بارے رپورٹ انتہائی سنجیدہ اور نازک معاملہ ہے اس کو حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک نمائندہ جماعت ہے اسے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں لیکن دشمن ممالک سے فنڈنگ لینے والوں کے خلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ‘ پاکستان کی سلامتی، جمہوریت اور بقاء کے لئے حکومت بہت سنجیدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :