اسحاق ڈارکی اے آئی آئی بی کے معاہدے پردستخط کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی

پیر 29 جون 2015 13:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایشیاء انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے معاہدے کی مختلف شقوں پر دستخط کرنے کی تقریب بیجنگ میں ہوئی جس میں زیرخزانہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی نمائندگی کی یہ بینک جس کے 57 بانی ارکان ہیں بیجنگ میں قائم کیا جا پاکستان بھی اس کے بانی ارکان میں شامل ہے۔ بینک کے قیام کا مقصد خطے میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے مالی امداد فراہم کرے گا تاکہ ایشیاء میں بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں ایک بین الوزارتی اجلاس بھی ہوگا جس میں ایشیاء انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے اہم مالی اور انتظامی امور اور مستقبل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خزانہ اعلی ٰچینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے مختلف امور پر بات چیت کریں گے جن میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ شامل ہے۔وہ چین کے ایگزم بینک اور ترقیاتی بینک کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے ۔ وفاقی وزیر ایشیاء انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے والے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :