میپکو کی ستی علیانی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،40 رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 29 جون 2015 13:47

رحیم یارخان ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) میپکو نے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کربجلی کی چوری میں مصروف40 صارفین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او میپکو کوثر عباس شاہ کو اطلاع ملی کہ بستی علیانی موضع گھلیجہ میں 40 سے زائد صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری میں مصروف ہیں جس پر میپکو کے عملہ نے بستی علیانی میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے40 سے زائدصارفین جمیل احمد، حیات احمد وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے کنکشن منقطع کر دیئے۔

بعد ازاں ایس ڈی او میپکو کوثر عباس شاہ کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے 40 سے زائد صارفین کے خلاف بجلی کی چوری میں ملوث ہونے پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :