ایم پی اے چوہدری عمر جعفر کا پل سکول بازار اور ریلوے روڈ پر رمضان سستے بازار کا دورہ

پیر 29 جون 2015 13:48

رحیم یارخان ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایم پی اے چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا ہے کہ حکومت نے رمضان المبارک میں مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کے ریلیف پیکیج دیکر عوام دوستی کا ثبو ت دیا ہے رمضان سستے بازاروں سے عوام کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔اس کو مزید بہتر کرتے ہوئے انتظامیہ افسران حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں کے ثمرات عوام تک باآسانی پہنچائیں۔

ان خیالات کااظہار چوہدری عمر جعفر نے اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان ڈاکٹر جاوید احمد ،ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ عمران حیدر ٹیپو،ٹی داؤد توقیر عالم ،میاں امتیاز احمد،عزیزصدیقی ودیگرضلعی وتحصیل افسران کے ہمراہ پل سکول بازار اور ریلوے روڈ پر رمضان سستے بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مختلف اشیاء کے اسٹالز پرریٹ اور کوالٹی کو بھی چیک کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ حکومت کی طرف سے عوام کیلئے ملنے والے ریلیف کو باآسانی ان تک پہنچائیں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں سفید پوش طبقہ حکومت کی طرف سے دی جانیو الی سہولتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سستے بازاروں سے خریداری کریں تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت کے مہینہ میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔انہوں کہا کہ رمضان بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء کی کوالٹی اور ریٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ افسران اپنے فرض کو نبھاتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے سے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :