مہنگائی کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمیدگجرکی رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر گفتگو

پیر 29 جون 2015 13:48

رحیم یارخان ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی ومرکزی رہنماء محترمہ مائزہ حمیدگجرنے ریلوے چوک پرانی سبزی منڈی میں پنجاب حکومت کی طرف سے لگے رمضان بازارکااچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے آٹے ،دالوں ،چینی،گوشت،سبزیوں اورپھلوں سمیت دیگراشیائے خورودنوش کی قیمتوں،وزن اورمعیارچیک کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خریداری کے لیے آئے ہوئے شہریوں سے سستے رمضان بازاروں کے بارے میں مختلف سوالات بھی کئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا مائزہ حمیدگجرنے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی خادم اعلیٰ پنجاب کا عظیم کارنامہ ہے اور مہنگائی کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ میاں برادارن نے قومی وسائل کارخ عوام کی طرف پھیردیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کی قیادت میں ملک کومعاشی اوردفاعی لحاظ سے مضبوط اورمستحکم بناناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس موقع پرانہوں نے رمضان بازار پرتعینات عملے کوہدایات کیں کہ شہریوں کوخریداری میں کسی قسم کی پریشانیوں کاسامنانہ ہو۔اس موقع پررمضان بازارکے عملہ نے مائزہ حمیدگجرکوبازار کے حوالہ سے بریفنگ دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان ڈاکٹرجاویداحمدنے بھی مائزہ حمیدگجرکو رمضان بازار کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ان کے پرسنل سیکرٹری اعجازاحمدلکھن ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔