محمد حفیظ کو باؤلنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کیلئے بھارتی ویزے کا انتظا ر،پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

پیر 29 جون 2015 13:53

محمد حفیظ کو باؤلنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کیلئے بھارتی ویزے کا انتظا ..

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جون۔2015ء) قومی ٹیم کے آل راؤنڈ رمحمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کروانے ہندوستان جانے کے لیے تاحال بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزا جاری کیے جانے کے منتظر ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس صورتحال سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ کو بھارتی ویزے کے حصول میں تاخیر کا سامنا ہے اور اگر انہیں آج بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزا جاری کر دیا جاتا ہے تو وہ کل صبح ساڑھے11بجے بھارت کے شہر چنائی روانہ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کر کٹ بور ڈنے چنائی کی بائیو مکینک لیب سے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے 30جون کا وقت لے رکھا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ِ کو حفیظ کے لیے بھارتی ویز ے کے حصول میں مشکلات سے آگا ہ کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے،پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر حفیظ کو باؤلنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کے لیے بھارتی ویزہ نہیں ملتا تو آئی سی سی محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کی مہلت 14دن سے بڑھا دے۔

متعلقہ عنوان :