سبزیوں کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کرکے غذا میں لحمیات ، نشاستہ ، تیل ، معدنیات اور حیاتین کی کمی کو پورا کیاجاسکتاہے، ماہرین زراعت
پیر 29 جون 2015 13:55
فیصل آباد ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ انسان کی غذائی ضروریات میں لحمیات ، نشاستہ ، تیل ، معدنیات اور حیاتین کی اشد ضرورت ہوتی ہے جبکہ زود ہضم ہونے کی بنا پر سبزیوں اور ان کے اجزاء کا حصول انسانی جسم کا ایک پسندیدہ ذریعہ جن کے استعمال سے انسان تندرست و توانا رہ سکتا ہے نیز سبزیوں کی کاشت دوسری فصلو ں کی نسبت زیادہ منافع بخش ہے جن میں لحمیات ، نشاستہ ، تیل ، معدنیات اور حیاتین کی وافر مقدار سبزیوں میں پائی جاتی ہے ۔
ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ آلو ، لہسن ، پیاز، شکر قندی وغیرہ میں نشاستہ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اسی طرح مٹر ، پتوں والی پھلیدار سبزیوں ، لہسن میں لحمیات جبکہ ٹماٹر ، گاجر ، شلجم ، شکر قندی ، جڑوں اور پتے والی سبزیوں میں وٹامن اے کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں مٹر ،پھلیوں ، ٹماٹر میں وٹامن بی ، سبز مرچ ، شلجم ، پھول گوبھی ، بند گوبھی ، پالک ،پودینہ وغیرہ میں وٹا من سی کثر ت سے پایا جاتا ہے جو ہر عمر کے انسان کی جسمانی صحت کیلئے اشد ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسی ایک سبزی پر نظر دوڑائی جائے تو پتہ چلتاہے کہ انسانی ضرورت کے تمام اجزاء کم و بیش اس میں موجود ہیں ۔ پھر سبزیاں اناج اور گوشت کی نسبت سستی بھی ہیں ۔ایسے انفرادی اور قومی صحت کے پروگرام سبزیوں کی عدم شمولیت سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے سبزیوں کا زیر کاشت رقبہ دوسری زرعی اجناس کے زیر کاشت رقبہ کے مقابلے میں بہت کم ہے حالانکہ فی ایکڑ پیداوار کے لحاظ سے اکثر سبزیوں کو اپنی پیداواری صلاحیت میں دوسری فصلوں سے برتری حاصل ہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے دیگر زرعی اجناس کی طرح سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں تاکہ انسانی صحت کے ساتھ انہیں مالی منفعت بھی حاصل ہو سکےمزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.