روس کا سیاسی اختلافات کے باوجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے منصوبے میں مغرب کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان

پیر 29 جون 2015 13:56

ماسکو۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) روس نے کہا ہے کہ وہ سیاسی اختلافات کے باوجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے منصوبے کے سلسلے میں مغرب کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب وزیر اعظم آرکادی دوورکوویچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ مغربی یورپ اور امریکا کے ساتھ روس کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہیں مگر اس کے باوجود امریکا اور یورپی یونین کے ملکوں کے ساتھ تعاون جاری ہے۔ دوورکوویچ نے مزید کہا کہ سائنسی تحقیقات اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں کئے جانے والے تجربات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور روس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پراجیکٹ میں مغرب کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :